Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی محنت رنگ لے آئی ‘پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی) کی جانب سے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس)کومستقل منظوری مل گئی’باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ نمبر64’09اگست 2023ئ)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی قدیم جامعہ گومل کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے شب و روز کی محنت رنگ لے آئی پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی) کی جانب سے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس)کومستقل منظوری مل گئی ۔ اس حوالے سے پی وی ایم سی کی سیکرٹری/رجسٹرار ڈاکٹرشبنم فردوس نے 8اگست2023ء کوباقاعدہ نوٹیفیکیشن نمبرPVMC-26-2023/14260جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ کی قدیم جامعہ گومل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے دن رات کی محنت رنگ لے آئی اور بالآخر گومل یونیورسٹی کو ایک اور خوشخبری مل گئی۔ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی) کی ایکریڈیشن اینڈ ایکیویلنس کمیٹی نے گزشتہ دنوں گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز(فواس) کا دورہ کیااور بعد ازاں اسی حوالے سے پی وی ایم سی کی ہونیوالی میٹنگ میں گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزمیںتمام تر سہولیات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فواس کو مستقل منظوری دینے کا اعلان کیا جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن نمبرPVMC-26-2023/14260پی وی ایم سی کی سیکرٹری/رجسٹرار ڈاکٹرشبنم فردوس نے 8اگست 2023ء کو جاری کر دیا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اس موقع پر تمام اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی کامیابی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اگر ہم سب مل کر اس طرح ایک ہو کر کام کرتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب گومل یونیورسٹی مالی خسارے سے نکل آئے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top