Gomal University

صوبہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے شہدائے پولیس کے افسران سے لیکرسپاہیوں تک نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا جس پر مجھ سمیت تمام گومل یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران ، ملازمین اور طلباء انہیں خراج عقیدت پیش

   صوبہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے شہدائے پولیس کے افسران سے لیکرسپاہیوں تک نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا جس پر مجھ سمیت تمام گومل یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران  ملازمین اور طلباء انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 'وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر خطاب

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ نمبر63’04اگست 2023ئ) صوبہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے شہدائے پولیس کے افسران سے لیکر سپاہیوں تک نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا جس پر مجھ سمیت تمام گومل یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران ، ملازمین اور طلباء انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پی آر او گومل یونیورسٹی راجہ عالم زیب سے ”4اگست یوم شہدائے پولیس ”کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میںہمیشہ ایک بات کرتا ہوں کہ محکمہ پولیس ‘پاک فوج’اور دیگر قیام امن کیلئے کام کرنیوالے تمام سیکیورٹی اداروں کی نوکری دراصل ملک سے محبت کا ایک ایسا جذبہ اورجنون ہے جس میں ان کو اپنی جانوں کی پروا نہیں ہوتی بلکہ ملک کی حفاظت، عزت و قار اور سا لمیت سب سے پہلے ہوتی ہے۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نہ ہی کبھی اپنے شہداء کو بھولے تھے اور نہ ہی بھولیں گے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی میں نے شہدائے پولیس، پاک فوج کے بچوں کیلئے مفت کا اعلان کیا ہے اور گومل یونیورسٹی میں ہونیوالے تمام شعبہ جات کے نئے داخلوں کی تشہیر میں بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ کیونکہ انہی شہدائے کی وجہ سے ہمارے پیار ا ملک پاکستان ہے۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top