Gomal University

وائس چانسلر گومل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پردفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اسموقع پر رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینزسمیت فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈ اکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے جس میں علاج معالجے کیلئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہ ہیںاور جلد ہی ہم اس کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ بھی کروا لیں گے اور اگر س حوالے سے کوئی اور ضرورت ہوئی تو ہم اس کو بھی پورا کریں گے۔

Scroll to Top