Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں پیٹرول پمپ کو اپ گریڈ کرکے افتتاح کر دی

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں پیٹرول پمپ کو اپ گریڈ کرکے افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز ، ڈائریکٹرز، اساتذہ، انتظامی افسران ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سمیت شعبہ ٹرانسپورٹ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کاکہنا تھا کہ ہم نے پیٹرول پمپ کو اپ گریڈ کرکے باقاعدہ افتتاح کر دیاہے اور کمرشل مقاصد کے استعمال کیلئے تمام تر قانونی تقاضوں کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے این او سی کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے اور انشاء اللہ ہم جلد اس کو کمرشل مقاصد کے لئے بھی استعمال کریں گے جس سے گومل یونیورسٹی کو مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہایت ہی کم وقت میں پیٹرول پمپ کو اپ گریڈ کرنے کا تمام تر سہرا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد حفیظ محسوداور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد حفیظ محسود کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت تھیں کہ گومل یونیورسٹی کے پیٹرول پمپ کا اپ گریڈ کیا جائے جس پر انتہائی کم وقت میں اس کو اپ گریڈ کیا اور اب اس پیٹرول پمپ کی این او سی کے حوالے سے کام جاری ہے اور انشاء اللہ جلد ہی یہ پیٹرول پمپ کمرشل بنیادوں پر استعمال کیلئے تیار ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا ہم پر اعتماد ہے جن کی سربراہی میں یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد حفیظ محسود نے وائس چانسلر گومل یویونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو پیٹرول پمپ پر لگنے والے نئے یونٹ اور سروس ڈیک کا دورہ بھی کروایا۔

Scroll to Top