
گومل یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ آفیئر اور زندگی پرائس کا دو روزہ زندگی ایکسپو اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہما ن خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کا کام تعلیم کے ساتھ تربیت دینا بھی ہوتا ہے اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد طلباء کو عملی زندگی میں اچھا انسان اور محب الوطن پاکستانی بنانے میں مفید کردارا دا کرتی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں پاکستان کے ہر کونے سے مختلف زبانوں سے وابستہ طلباء کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے جو ایک گلدستے کی مانند ہے جس میںمختلف اقسام کے پھول اپنی اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں باہر سے آنیوالے مہمانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی انتہائی مصروفیات میں اس پروگرام میں شرکت کیلئے وقت نکالا اور ہمیں عزت بخشی ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ڈاکٹر نافد اور زندگی پرائز کی تمام ٹیم کومبارک باد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں وہ اس سے بہت اچھا اور بہترین پروگرام کا انعقاد کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے طلباء میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔