Gomal University

گومل یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کا وہ سرمایہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اس قدیم مادر علمی کا نام پاکستا ن کے ہر کونے میں جا کر روشن کرتے ہیں ‘وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ینگ فارمسسٹ کمیونٹی پاکستان کی پشاور میں منعقدہ ”ورلڈفارمیسی ڈے” کے موقع پر انٹر یونیورسٹیز مقابلو ں میں گومل یونیورسٹی کے جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت اللہ خان اور ڈاکٹر صفدر بلوچ بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کا وہ سرمایہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اس قدیم مادر علمی کا نام پاکستا ن کے ہر کونے میں جا کر روشن کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی ہو یا پھر یونیورسٹی سے باہر طلبہ کو ہم نصابی میں شرکت پر ہمیشہ سپورٹ کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے طلباء کو اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد یا ان میں شرکت کیلئے ہمیشہ مجھ سمیت پوری یونیورسٹی انتظامیہ ان کا بھرپور تعاون کرے گی اور میں اس کامیابی پر طلباء ‘ڈین ڈاکٹر برکت علی خان اوران کے اساتذہ کو مبارک باد دیتا ہوں ۔واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء نے انٹر یونیورسٹیز مقابلو ںمیںتقریر،بیت بازی ، پوسٹر اور ماڈل نمائشی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Scroll to Top