گومل یونیورسٹی کے طلباء نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1کی ٹیم کو بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہرا دیا۔ اس موقع پر کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر کمال شاہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کرکے گومل یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں
گومل یونیورسٹی کے طلباء نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1کی ٹیم کو بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہرا دیا۔ اس موقع پر کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر کمال شاہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے طلباء تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کرکے گومل یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں ۔ جس پر تمام طلباء اور ان کے اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں کاانعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی میں طلباء کو فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جاتے ہیں