Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں فیکلٹی آف وٹرنری اینیمل سائنسز کے تجرباتی مرکز کیلئے جدید مشینری مفت حاصل کرنے میں کامیاب

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں فیکلٹی آف وٹرنری اینیمل سائنسز کے تجرباتی مرکز کیلئے جدید مشینری مفت حاصل کرنے میں کامیاب
ڈیرہ اسماعیل خان (ہینڈ آئوٹ نمبر101’02نومبر 2023ء )وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں فیکلٹی آف وٹرنری اینیمل سائنسز کے تجرباتی مرکز کیلئے جدید مشینری مفت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی ۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کوششوں سے بابا پولٹری انجینئرنگ گیورس ترکی کی جانب سے فیکلٹی آف وٹنری اینڈ اینیمل سائنسز گومل یونیورسٹی کو جدید ترین اٹومیٹک لیئر کیج سسٹم عطیہ کر دیا گیا مذکورہ سسٹم500مرغوں کی گنجائش رکھتا ہے فیکلٹی آف وٹنری اینیمل سائنسز کے تجرباتی فارم میں مذکورہ سسٹم کی اشد ضرورت تھی اس سسٹم کی مدد سے ڈی وی ایم اور پولٹری سائنس کے طلباء اور طالبات کو جدید لیئر فارمنگ سیکھنے کا موقع مہیا ہوگا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی سربرا ہ فیکلٹی آف وٹرنری اینیمل سائنسز اور انچارج پولٹری فارم ڈاکٹر حمزہ مارث اور ڈاکٹر طارق اور ان کی ٹیم کی محنت اورکوششوں کا ثمر ہے اور انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ گومل یونیورسٹی کے تمام اساتذہ’ ملازمین گومل یونیورسٹی کی ترقی ،خوشحالی اور کامیابی میں اسی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Scroll to Top