Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی ہدایت پر پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کروا دیا’طلباء میںخوشی کی لہر دوڑ گئی’وائس چانسلر، پرووسٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی ہدایت پر پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم کے سائونڈ سسٹم کا مسئلہ کافی عرصہ سے چلا آرہا تھااور طلباء کو اپنی پروگراموں کے لئے باہر سے مہنگے داموں سائونڈ سسٹم کرایہ پر لینا پڑتا تھا جس پروائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پرووسٹ گومل یونیورسٹی ڈاکٹر سمیع اللہ کو ہدایت کیں کہ فوری طور پر سائونڈ سسٹم کے مسئلہ کو حل کیا جائے ۔لہٰذا پرووسٹ گومل یونیورسٹی نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سائونڈ سسٹم کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کروادیا اور اب طلباء کو اپنی پروگراموں کے لئے باہر سے مہنگے داموں سائونڈ سسٹم لینے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ان کو یونیورسٹی کے اندر مفت میں اچھا سائونڈ سسٹم ملے گا۔سائونڈ سسٹم ٹھیک ہونے پر طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس موقع پر طلباء نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ، پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ہمیشہ گومل یونیورسٹی میں طلباء کے جائزہ مسائل کو فوری طور پر کیا جس پر ہم تمام طلباء ان کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

Scroll to Top