Gomal University

آج کے نوجوان اور طلبا کو اجتماعی سوچ’شکر گزاری’صبر و برداشت’عزم و استقلال اور کامیابی کے حصول و تلقین کی سوچ و فکر کو پروان چڑھانا ہو گا’ سیکٹر کمانڈ ر سائوتھ بریگیڈئیرسہیل احمد باجوہ کا گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں منعقدہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب

تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبا میں اجتماعیت کی سوچ پروان چڑھتی ہے جس سے طلبا میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈ ر سائوتھ بریگیڈئیرسہیل احمد باجوہ نے گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں منعقدہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹراحسان اللہ دانش سمیت ٹانک کیمپس کے اساتذہ ، انتظامی افسران، ملازمین اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رنگا رنگ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبا کی ٹیموں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، سمیت دیگر سپورٹس سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ سپورٹس گالا میں ڈگری کالج ٹانک اور اما خیل کے علاوہ اقرا کالج اور وزڈم کالج ٹانک کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر سہیل احمد باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کا حصول ہر پاکستانی کا حق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے کر طلبا کے اندر برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ جب آپ ساتھ رہنے والے مختلف اقوام’ مذاہب ،نسل کے لوگوں کیساتھ ملکر کر چلتے ہیں تو اس علاقے میں امن کی فضا قائم ہوتی ہے اور آپس میں محبت اور بھائی چارے کو بھی فروغ ملتا ہے اور اسی سے ہی امن پسند معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہے جو ملکی ترقی کا باعث بھی بنتا ہے۔ بریگیڈئیر سہیل احمد باجوہ نے کہا کہ کبھی بھی زندگی میں نا امید نہیں ہونااور اللہ پاک پرتوکل کرکے ہمت ، محنت اور لگن سے اپنی بھرپور کوشش کر تے رہیں انشا اللہ کامیابی ضرور آپ کا مقدر بنے گی۔ انسان کوہر حالت میں رب ذوالجلال کا شکر گزار ہونا چاہیے اور عاجزی اور انکساری سے زندگی بسر کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہایت ہی بہترین اور منظم سپورٹس گالا کے انعقاد پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ، ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹراحسان اللہ دانش اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں اور خصوصی طور پروائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور تمام یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ وہ ٹانک جیسے پسماندہ ضلع میں طلبا کو بہترین تعلیم فراہمی کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کروا کر ان طلبا کو یہ باور کراتے ہیں کہ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا کو جو سہولیات میسر ہیں وہ ان کو بھی مل رہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اورر اپنی طرف سے تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈ ر سائوتھ بریگیڈئیرسہیل احمد باجو ہ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے انتہائی مصروفیات میں سے گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کو وقت دیا کیونکہ آپ جیسے پڑھے لکھے لوگوں کے آنے سے طلبا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اسی سے ہی طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں آپ کو ہار برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے اور دوسروں کی کامیابی پر ان کی خوشی میں خوش رہنے کا سیکھاتی ہے اور یہی چیز سپورٹس مین سپرٹ کہلاتی ہے ۔ کھیل زندگی کا وہ حصہ ہے جس میں ہار نہیں ہوتی بلکہ اپنی کمی، کوتاہی کو سمجھنے اسے درست کرنے اور ایک دفعہ پھر آگے بھرپور طریقے سے آگے بڑھنے کا نام ہے ۔آج کی تقریب کا تمام تر سہرا وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو جاتا ہے کیونکہ ٹانک کیمپس کے طلبا کیلئے جب بھی میں تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ ،ہم نصابی سرگرمیوںیا صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کی منظوری لی تو انہوں نے نہ صرف اس کی منظوری دی بلکہ ہر قسم کی سپورٹ بھی کی ہے

Scroll to Top