Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ایم ایل ٹی میں دو روزہ فری سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ایم ایل ٹی میں دو روزہ فری سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نوازسمیت شعبہ ایم ایل ٹی کے اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ فری سکریننگ کیمپ میں سی بی سی، بلڈ گروپ’بلڈ شوگر(آ بی سی)، یورک ایسڈ، لیفڈ پروفائل، انٹی ایچ سی وی، ایچ بی ایس اے جی، ایچ ۔پیلوری، ملیریا پیراسائٹ شامل ہیں۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ فری کیمپ کاانعقا د صدقہ جاریہ ہے کیونکہ اس طرح کے فری کیمپ سے وہ غریب اور نادار لوگ جو مہنگے ٹیسٹ نہیں کروا سکتے وہ لوگ مستفید ہوتے ہیں وہیں دوسری جانب طلباء کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور میں اس بہترین اقدامات پر ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نواز سمیت ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے اس کامیاب کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔ ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نواز کا کہنا تھا کہ طلباء کو تعلیم فراہمی کے ساتھ اپنے عملی زندگی میں کامیابی کیلئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد میں ترجیح ہے کیونکہ اس سے طلباء کو سیکھنے کا موقع پر ملتا ہے اوران کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج کا کامیاب فری سکریننگ کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا ۔

Scroll to Top