Gomal University

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور نے گومل یونیورسٹی میں ہر قسم کی تقرری اور سلیکشن بورڈ پر بین لگا دیا

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور نے گومل یونیورسٹی میں ہر قسم کی تقرری اور سلیکشن بورڈ پر بین لگا دیا اس حوالے سے سیکشن آفیسر(U-IV) نے باقاعدہ اعلامیہ نمبرNo.SO(U-V)HE/19-13/BKUC/SB/2021کو جاری کر دیا جس کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکی ہدایت کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی ان یونیورسٹیوں میں جہاں پر مستقل وائس چانسلر کی پوسٹ تشہیری ہو چکی ہے ان یونیورسٹیوں میں کسی قسم کا کوئی سلیکشن بورڈ اور کسی بھی پوسٹ پر نوکریوں کیلئے تقرری نہ کی جائے۔ جس پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے فوری طور پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے گومل ینویورسٹی میں تمام سلیکشن بورڈز کو روک دیا اور گومل یونیورسٹی میں ہرقسم کی بھرتیاں کو فوری طور پر بند کر دیا ۔جس کے بعد اب گومل یونیورسٹی میںکسی بھی پوسٹ پر کوئی تقرری نہیں کی جائے اورنہ ہی سلیکشن بورڈ کا انعقاد ہو گا

Scroll to Top