Gomal University

گومل یونیورسٹی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد’ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں کام کرنیوالے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عثمان خان ، پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان’سیکیورٹی آفیسر شمروز خان’ پی ایس ٹو وائس چانسلر عابد خان، پی آر اوراجہ عالم زیب سمیت موجود تھے ۔ اس موقع پر یوسف مسیح نے اپنی دعائیہ کلمات سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیااورپرنس گل نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ آج کی اس پرمسرت تقریب میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ گومل یونیورسٹی میں کام کرنیوالے تمام ملازمین چاہئے وہ افسران ہوں، اساتذہ یاملازمین تمام کے تمام اپنی اقلیتی برادری کی ہر خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں اورگومل یونیورسٹی کیلئے اقلیتی برادری کی خدمات قابل دید ہیں جس پر تمام اقلیتی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں اقلیتی ملازمین اور طلبہ کے حقوق کا ہمیشہ خیال رکھا گیا اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانا میری ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔وائس چانسلر نے کہاکہ اللہ پاک ہماری گومل یونیورسٹی ‘ہمارے ملک اور یہاں بسنے والے تمام مذاہب کا حامی وناصر ہو۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈائریکٹر فنانس کو تمام اقلیتی برادری کی ماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ ادائیگی کی بھی ہدایات کیں تاکہ وہ اپنا تہوار بھرپور انداز میں مناسکیں۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس میڈم ارم گل نے اقلیتی برادری کی ماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ جاری کر دی۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔

Scroll to Top