Gomal University

گومل یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کے ایک سالہ ٹینیور پر نیوز لیٹر کا خصوصی ایڈیشن جاری کردیا

گومل یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کے ایک سالہ ٹینیور پر نیوز لیٹر کا خصوصی ایڈیشن جاری کردیا۔ ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبران ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش، ریجنل انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ و سابقہ پبلسٹی آفیسر گومل یونیورسٹی محمد فضل الرحمان اور پی آر او راجہ عالم زیب نے ایک سالہ ایڈیشن کی کاپی وائس چانسلر کے حوالے کرکے اسکا باقائدہ اجرا کیا اس حوالہ سے یونیورسٹی سینیٹ ہال میں خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ایڈیٹوریل بورڈ کے سینیئر ممبر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش نے بتایا کہ تعلیمی۔ انتظامی اور ہم نصابی میدان میں گومل یونیورسٹی نے ایک سال میں وائس چانسلر کی سرپرستی میں ٹیم ورک کی بدولت مثالی کام کیا جسے نیوز لیٹر میں شامل کیا گیا ہے تاہم متعدد ایسی دیگر سرگرمیوں کو اگلی اشاعت میں شامل کرکے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیوز لیٹر کے ایک سالہ ایڈیشن میں تمام مواد شواہد کی روشنی میں شامل کیا گیا ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایک سال میں اس جامعہ نے صوبہ کی متعدد دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پوری یونیورسٹی وائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کررہی ہے انہوں نے گومل یونیورسٹی نیوز لیٹر کی تیاری میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ ریجن کے انچارج محمد فضل الرحمان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکے تعاون وکردار کو مادر علمی سے انکی بیلوث محبت کا نتیجہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پی آر او راجہ عالم زیب نے جس جانفشانی سے مختصر وقت میں یہ ایڈیشن تیار کیا وہ لائق ستائش ہے گومل یونیورسٹی کا میڈیا سیکشن بہترین کردار ادا کررہا ہے جسکو پوری یونیورسٹی سراہتی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نیوز لیٹر کے ایڈیٹوریل ٹیم کے ممبران کو کامیاب کاوش پر مبارکباد دی اس موقع پر سیکرٹری ٹو وائس چانسلر محمد عابد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

Scroll to Top