Gomal University

پاکستان سائنس فائونڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بائیولاجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جبار خان کا تھیلیسیمیا پراجیکٹ منظوری کی پہلی قسط کا چیک وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پروفیسر ڈاکٹر جبارخان کو دیدیا

پاکستان سائنس فائونڈیشن کی جانب سے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بائیولاجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جبار خان کا تھیلیسیمیا پراجیکٹ منظوری کے بعد پراجیکٹ کی پہلی قسط 21لاکھ کا چیک وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پروفیسر ڈاکٹر جبارخان کو دے دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے پروفیسر ڈاکٹر جبار خان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین ‘افسران اور طلباء نے ہمیشہ ہرمیدان میں کامیابی حاصل کی اور آج کی یہ کامیابی اس بات کی گواہی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر جبارخان کی محنت ‘کاوش اور لگن سے آج یہ پراجیکٹ منظور ہوا اور اس کی پہلی گرانٹ میں ان کے حوالے کر رہا ہوں جس مجھے سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ ان کو مبارک باد دیتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میراایمان ہے کہ مقصد کے حصول اور منزل کی کامیابی کیلئے نیک نیتی کے ساتھ محنت ‘ لگن سے صبر و شکر کے دامان کو تھامے ہوئے آپ لوگ اپنی کوشش جاری رکھیں اورآگے بڑھتے جائیں انشاء اللہ کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جبارخان نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے انسٹیٹیوٹ آف بائیولاجیکل سائنسز میں کیمیکل ‘جدید مشینری لینے کے ساتھ ساتھ دو طلباء کو سپروائز کیا جائے گا جن کو ہر ماہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔جس سے طلباء کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا اور انشاء اللہ اپنے ادارے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اسی طرح خدمات کرتا رہوں گا۔

Scroll to Top