Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی اور ڈائریکٹر ٹانک کیمپس اورانکی پوری ٹیم کی شب و روز محنت اور کاوشوں سے گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کے مستقل قیام کیلئے پی سی ون ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں جمع ہو گیا

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی اور ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش اوران کی پوری ٹیم کی شب و روز محنت اور کاوشوں سے گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کے مستقل قیام کیلئے پی سی ون ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں جمع ہو گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش نے ٹانک کیمپس کے مستقل قیام کے حوالے سے بنائے گئے پی سی ون کی کاپی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو پیش کی۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش اور ان کی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ کامیابی آپ سب کی ایمانداری’محنت اور لگن کا نتیجہ ہے جس پر آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں اور اگر اسی طرح ٹانک کیمپس کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں تمام اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبا محنت کرتے رہے تو مجھے امید ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت پاکستان’ٹانک کیمپس کو مستقل کر دے گی ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے مزید کہا کہ ٹانک کیمپس کے مستقل قیام سے علم کی روشنی نہ صرف ضلع ٹانک بلکہ ضلع جنوبی وزیرستان سمیت دیگر ملحقہ علاقوں تک پھیلے گی۔جس سے طلبا ء کی بہت بڑی تعداد مستفید ہو گی اور شرح خواندگی میں بہتری آئے گی اور ٹانک اور جنوبی وزیرستان جیسے پسماندہ علاقے بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔ ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ ٹانک میں کیمپس کے قیام اور اس کی اپنی زمین کے حصول اور آج اس کے مستقل قیام تک کے سفر میں وفاقی و صوبائی حکومتوں’ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد’ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور’SMBR’ضلعی انتظامیہ و ریوینیو ڈیپارٹمنٹ، پاک فوج، ایف سی، پولیس، علاقہ عمائدین’ ٹانک کی عوام و سماجی شخصیات کا تعاون و ساتھ گومل یونیورسٹی کے ساتھ رہا- اسی کی بدولت ٹانک کیمپس آج ایک مضبوط و فعال ادارے کے طور پر کھڑا ہے۔جس پر میں ان تمام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش کی ادارے کیلئے لگن اور کاوشوں کو بھی سراہا اور انہیں اور ثنا ء اللہ انچارج P&Dٹانک کیمپس کو PC-Iتیار اور جمع کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر احسان اللہ دانش نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مجھ سمیت میری پوری ٹیم پر اعتمادہمارے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ہم نے ہمیشہ ضلع ٹانک کے تعلیمی و معاشی مستقبل کو مقدم رکھا ہے۔ٹانک کیمپس کا کامیابی سے فعال رہنا اور مستقل قیام کی جانب سفر ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔اسی کی بدولت ہم نے پی سی ون وقت سے پہلے ایچ ای سی میں جمع کروادیا جو کہ مارچ2024 تک جمع کروانا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں گزشتہ چھ سالوں میں اس مرتبہ سب سے زیاد(200)داخلے ہوئے ہیں۔جو کہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹانک کیمپس میں طلبا و طالبات کی علم کے حصول کی پیاس بجھانے کی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔ٹانک کیمپس میں طلبا ء کی تعداد کو مزید بڑھانے کیلئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے SpringSemester 2024 داخلوں کی بھی منظوری دیدی ہے۔تاکہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے طلبا اور خصوصا طالبات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اچھی اور معیاری تعلیم مل سکے۔ڈاکٹر احسان اللہ دانش نے مزید کہا کہ ٹانک کیمپس کے مستقل قیام سے قبل 100کنال زمین کا حصول اس پراجیکٹ کی تکمیل میں اہم جزو ثابت ہوا ہے’جس سے ٹانک’جنوبی وزیرستان و دیگر ملحقہ کے طلبا کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ مجھے قوی امید ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ٹانک کیمپس کے مستقل قیام کا پراجیکٹ منظور کر کے یہاں کے لوگوں کیلئے تعلیم کے حصول کیلئے مزید دروازے کھولے گی

Scroll to Top