Gomal University

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پرزرعی فیکلٹی ‘ ڈائریکٹوریٹ آف اورکے باہمی اشتراک اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ(آئی ڈبلیو ایم آئی) کے پراجیکٹ ”بہتر پیداواری کیلئے پانی کا انتظام”کے موضوع پر آب و ہوا کی حالت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پرزرعی فیکلٹی ‘ ڈائریکٹوریٹ آف اورکے باہمی اشتراک اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ(آئی ڈبلیو ایم آئی) کے پراجیکٹ ”بہتر پیداواری کیلئے پانی کا انتظام”کے موضوع پر آب و ہوا کی حالت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ڈین فیکلٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب تھے جن کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر سمیت زرعی فیکلٹی کے دیگر اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار سے طلباء کو اپنے علم و تحقیق کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کا موقع پر ملتا اور دوسری جانب اساتذہ اپنی تحقیق اور تجربات کا تبادلہ خیال کرتے ہیں جس سے اساتذہ کو جدید دور میں آنیوالی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے ان کا مزید کہنا تھاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایات ہیں کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر خصوصی توجہ دی جائے ۔سیمینار میں زرعی فیکلٹی کے شعبہ سائل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرقدرت اللہ نے آب و ہوا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ شعبہ ایگرانومی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغرعلی خان نے آب و ہوا پر ہونیوالی تحقیق اور اثرات کے حوالے سے شرکاء کو بتایا۔ ڈبلیو ایم ایف ای پی کی جانب سے چیف آف پارٹی ڈاکٹر عظیم علی شاہ ، پروگرام انچارج ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر توصیف بھٹی، محمد کاشف اور میڈم نوپرا نے شرکت کی۔

Scroll to Top