Gomal University

گومل یونیورسٹی یکم فروری2024ء سے طلباء و طالبات کیلئے بند کر دی گئی

گومل یونیورسٹی کے ترجمان کے جانب سے جاری بیان کے مطابق گومل یونیورسٹی یکم فروری2024ء سے طلباء و طالبات کیلئے بند کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تمام طلباء و طالبات اوران کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنرل الیکشن میں ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے طلباء کو گومل یونیورسٹی لانے اور واپس لے کر جانے میں مسائل کو دیکھتے ہوئے گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں کومعطل کرتے ہوئے گومل یونیورسٹی مین کیمپس ، قائداعظم کیمپس اور ٹانک کیمپس کو کل مورخہ یکم فروری 2024ء سے بند کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وہ طلباء جن کے ڈیفنس ہونا ہیں یاامتحانات جاری ہیں وہ اپنے اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور ان کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریشن کے افسران اور ملازمین پر ان چھٹیوں کا اطلاق نہیں ہو گا اور وہ اپنے مقررہ وقت کے مطابق اپنے دفتروں میں آئے گے ۔

Scroll to Top