Gomal University

نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ٹیم کا چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی کے دورہ کے موقع پروائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات

نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ٹیم کا چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی کا دورہ کیا۔ نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ٹیم نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب سمیت ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی سمیت مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، اساتذہ بھی موجود تھے۔ ٹیم نے زرعی فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کے کلاس رومز، لیبارٹریز سمیت ریسرچ سنٹر ز کا بھی دورہ کیا۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں زراعت کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ زراعت کا شمار ملک کے اہم ستون میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی کے زرعی فیکلٹی میں طلباء کی علم و تحقیق پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں طلباء دور حاضر کے جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی پر امن اور سکون ماحول میں تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ والدین کا گومل یونیورسٹی انتظامیہ پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے اب گومل یونیورسٹی کے طلباء کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ اس موقع پرچیئرمین نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کاکہنا تھا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی اور ڈین زرعی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی کی کوششوں سے زرعی فیکلٹی کے طلباء کو زیور تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ طلباء ڈگری حاصل کرکے اپنی عملی زندگی میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پرپاکستان ایگریکلچر ریسر چ کونسل کی ٹیم نے گومل یونیورسٹی زرعی فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات جن میں ایگرانمی، پلانٹ بریڈنگ اینڈجینٹکس’انٹومالوجی،سائل سائنسز ،انوائرمنٹل سائنسزشامل کے ساتھ ساتھ مین کیمپس میںسنٹرل لائبریری، جمنازیم، ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم، سپورٹس کمپلیکس، ہسپتال،آرچرڈ، ریسرچ ایریاز، وائلڈ لائف پارک کے ساتھ ساتھ گومل یونیورسٹی قائداعظم کیمپس میںفوڈ اینڈ ٹیکنالوجی،اینمل سائنسز، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا۔ٹیم نے گومل یونیورسٹی کی زرعی فیکلٹی میں تمام شعبہ جات کے فروغ تعلیم کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا

Scroll to Top