
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پردفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں دماغی صحت کا عالمی دن کے موقع پرقائداعظم کیمپس میں واک کا اہتمام کیا گیا
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پردفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں دماغی صحت کا عالمی دن کے موقع پرگومل یونیورسٹی قائداعظم کیمپس کے مین گیٹ سے شعبہ سائیکالوجی تک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میںگومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز،قائداعظم کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ ، طلباء نے حصہ لیا۔ واک کا اہتمام چیئرپرسن شعبہ سائیکالوجی مریم صدیقی کی نگرانی میں ہوا۔ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ دماغی صحت کے عالمی کو منانے کی انتہائی ضرورت ہے کہ اس کے بارے میں لوگوںکو بتایا جائے اور سمجھایا جائے کہ جس طرح جسمانی صحت کاخیال رکھنے کی ضرورت ہے اسی طرح دماغ کا بھی ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ جب آپ کے دماغی طور پر صحت مند ہوں گے تو ہم آپ بہت ساری جسمانی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔چیئرپرسن شعبہ سائیکالوجی مریم صدیق کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا تاکہ اس عالمی دن کے موقع پر دماغی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں ۔انہوں نے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں ایک کائونسلنگ سیل کھولیں گے تاکہ ڈیرہ ومضافات کے لوگوں اس سے مستفید ہو سکیں ۔ مریم صدیق کا مزید کہنا تھا کہ میں اس آگاہی واک کے کامیاب اقدام پر تمام فیکلٹی ممبران اورطلباء کی مشکور ہوں جن کی محنت اور کوششوں سے آج یہ واک کامیاب ہوئی۔واک کے اختتام پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے دماغی صحت کا عالمی دن کے حوالے سے لگائے گئے آگاہی کیمپس کا دورہ بھی کیا