
وائس چانسلر گومل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دی
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پردفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اسموقع پر رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینزسمیت فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈ اکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے جس میں علاج معالجے کیلئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہ ہیںاور جلد ہی ہم اس کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ بھی کروا لیں گے اور اگر س حوالے سے کوئی اور ضرورت ہوئی تو ہم اس کو بھی پورا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہسپتال سے ہماری فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلباء کو اپنے پریکٹیکل ٹریننگ میں مددملے گی اور یہاں پر یونیورسٹی کے ملازمین ، طلباء کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے نزدیک علاقوں کے لوگوں کوبھی فری طبی معائنے کیلئے بہتر سہولیات میسر ہونگی ۔وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اس ہسپتال کی کامیابی کا تمام ترسہرا ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نواز اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جن کی دن رات کی محنت سے یہ سب ممکن ہے اور اس پر یہ تمام داد کے مستحق ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف نواز نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی این او سی سے لے کر ہسپتال بنانے کی تمام تر کامیابیاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی مرہون منت ہیں کیونکہ جب میں فیکلٹی کی ضرورت کے حوالے کسی بھی مسئلہ پر بات کی تو انہوں نے فوری طور پر اس کا حل نکالااور یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کو پورا کیا ۔ جس مجھ سمیت تمام فیکلٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈ کا دورہ بھی کیا ۔